ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ْ

موجودہ حالات میں قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے ،ْ عمران خان اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ،ْ وزیر خزانہ بستر پر پڑے ہیں ،ْ ان پر کیسز ہیں ،ْ وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا ہے ،ْ سابق چیئر مین نیب کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے ،ْ ، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا نریندر مودی کی حکومت کا پلان ہے ،ْ بلوچستان سے کلبھوشن کا پکڑا جانا پلان کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ْمیڈیا سے بات چیت

جمعرات 9 نومبر 2017 14:28

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ْ
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ جب کسی کا مینڈیٹ مشکوک ہوجائے تو الیکشن کرایا جاتا ہے ،ْموجودہ حالات میں قوم کی بہتری قبل از وقت انتخابات میں ہے ،ْملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،ْ اسٹاک مارکیٹ گر رہی ہے ،ْ وزیر خزانہ بستر پر پڑے ہیں ،ْ ان پر کیسز ہیں ،ْ وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا ہے ،ْ سابق چیئر مین نیب کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے ،ْ ، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا نریندر مودی کی حکومت کا پلان ہے ،ْ بلوچستان سے کلبھوشن کا پکڑا جانا پلان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چترال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ اس وقت جہاں ملک کھڑا ہے سوائے قبل از وقت الیکشن کے کوئی چیز نظر نہیں آرہی ،ْکوئی احمق ہے جو اسے جمہوریت کے خلاف کہہ رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لندن میں ٹریسامے اور ترکی میں اردگان نے الیکشن کرایا اور یہ عمل جمہوریت کو تقویت بخشتا ہے اور جتنی جلدی الیکشن ہو اتنا ہی فائدہ ہے۔عمران خان نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، اسٹاک مارکیٹ گررہی ہے اور وزیراعظم اپنی ایئرلائن کے لئے برطانیہ گئے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب اپنے بھائی سے سمجھوتہ کرنے لندن گئے کہ وہ پیچھے ہوجائیں اور انہیں پارٹی سنبھالنے دیں ،ْکیا ملک کے یہ مسائل ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملکی معیشت کا حال یہ ہے کہ وزیر خزانہ آج بستر پر پڑے ہیں ان پر کیسز ہیں جب کہ وزیر خارجہ کا اقامہ نکل آیا جو دبئی سے 50 ہزار درہم تنخواہ لے رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر ملک کو انتخابات کی طرف لے کر جائیں۔عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کے نظرثانی کے تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہہ دیا کہ انہوں نے سارے اداروں پر اپنے لوگ بٹھائے ،ْسابق چیئرمین نیب کو عبرت ناک سزا دینی چاہیے کیوں کہ وہ قوم کے پیسے پر چیرمین بنے اور انہوں نے ڈاکوؤں کا پیسہ بچانے کی پوری کوشش کی۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ بھارت افغانستان کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے، ملک کو عدم استحکام سے دوچار کرنا نریندر مودی کی حکومت کا پلان ہے ،ْ بلوچستان سے کلبھوشن کا پکڑا جانا پلان کا منہ بولتا ثبوت ہے، اسکے لیے ساری قوم کو متحد ہوکر فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔ عمران خان نے کہا کہ متحدہ اور پی ایس پی کی جماعتیں مل رہی ہیں تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پہلے افغانستان میں امریکی فوج تھی اور ڈرون حملے ہوتے تھے جس کے باعث ہمارے قبائلی علاقوں میں انتشار تھا تاہم جب سے امریکی فوجیں گئی ہیں تو امریکا کی جنگ میں پاکستان کی شرکت سے جو ردعمل آرہا تھا وہ ختم ہوگیا ہے۔عمران خان نے کہاکہ ہمیں ملک بھر کی پولیس فورس کو خیبر پختونخوا کی پولیس کی طرح بنانا پڑے گا کیونکہ صوبے میں 70 فیصد دہشت گردی کو ختم کیا ہے، اگرہم پولیس کو مضبوط کریں تو دہشت گردی کے خلاف جنگ ہم بہتر طریقے سے لڑ سکتے ہیں۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں