چترال، تحریک انصاف کے راہنمائوں نے اویر میں بلدیاتی انتخابی مہم کا آغاز کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 15:10

چترال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنمائو ں نے بلدیاتی انتخابات کی مہم اویر سے شروع کر دی جہاں سے PTI کے ضلعی صدر مستعفی ہوئے تھے اور اب اس نشست پر جاوید اقبال الیکشن لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ا س سلسلے میں اپر چترال کے صدر آفتاب احمد خان، سرتاج احمد خان اور خالد احمد نے اویر کا دورہ کیا اور پارٹی کارکنوں اور عوام سے بھی ملاقات کی اور ہائی سکول اویر کے سامنے عوامی اجتماع سے سرتاج احمد خان اور آفتاب نے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اویر سڑک کیلئے فی الحا ل دو کروڑ روپے منظور کئے ہیں مگر اس پر اس وقت تک کام جاری رہے گا جب تک روڈ مکمل ہوکر یہاں ٹرک نہ پہنچے اور اس پر چاہے جتنا بھی فنڈ خرچ ہو صوبائی حکومت جاری کرے گا۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں