وزیراعظم کا چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کیلئے 3ارب روپے فنڈ دینے اور دسمبر 2016 سے قبل مکمل کرنے کا اعلان ‘ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی‘ وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریگی‘ این ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون سے متاثرین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے‘چترال کوصوبائی حکومت نے آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے

وزیراعظم نواز شریف کا چترال میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ اور خطاب

بدھ 22 جولائی 2015 16:38

چترال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 جولائی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے فنڈ دینے اور دسمبر 2016 سے قبل مکمل کرنے کا اعلان کیا‘ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی اور وفاقی حکومت متاثرین کی مدد کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی‘ این ڈی ایم اے کو ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں‘ این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومت کے درمیان تعاون سے متاثرین کے مسائل جلد حل کئے جائیں گے۔

انہوں نے یہ بات چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے دوران کہی۔ وزیراعظم نے چترال میں لواری ٹنل کی تعمیر کے لئے 3ارب روپے دینے کا اعلان کیا اور وعدہ کیا کہ لواری ٹنل کو دسمبر 2016 سے قبل مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس کے لئے مزید فنڈز کی ضرورت پڑی تو وہ بھی وفاق کی طرف سے مہیا کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاء ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ اشیاء ضروریہ کی مسلسل فراہمی کے لئے چترال میں مزید یوٹیلٹی سٹورز کی شاخیں کھولی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ اور این ڈی ایم اے آپس میں روابط بڑھائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ متاثرین کی مالی امداد کے لئے سروے کرکے جلد رپورٹ دی جائے جس کی روشنی میں مزید فیصلے کئے جائیں گے چترال کو صوبائی حکومت نے آفت زدہ علاقہ قرار دیا ہے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں