ارندو کسٹم چیک پوسٹ کا قیام ارندو اور چترال کی ترقی کا سنگ میل ہے‘کلکٹر کسٹم پشاور

کسٹم چیک پوسٹ کا قیام لوگوں کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ہے‘پسماندہ علاقہ ارندو کو کاروباری ترقی ملے ‘احسان علی شاہ

پیر 7 اکتوبر 2019 15:29

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اکتوبر2019ء) کلکٹر کسٹم پشاور احسان علی شاہ نے کہا ہے ۔ کہ ارندو کسٹم چیک پوسٹ کا قیام ارندو اور چترال کی ترقی کا سنگ میل ہے ۔ جس کی نوٹیفیکیشن ہو چکی ہے ،تاہم باقاعدہ کام عنقریب شروع کیاجائے گا ۔ جس سے چترال خصوصا پسماندہ علاقہ ارندو کو کاروباری ترقی ملے گی ۔ اور علاقے میں محرومیوں کی جگہ خوشحالی کا دور دورہ ہو گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاک آفغان بارڈرپر واقع ارندو کے مقام پر کسٹم چیک پوسٹ کے قیام کے حوالے سے افتتاحی پروگرام میں لوگوں سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر نعیم بُخاری پی آر او کسٹم ، تنویر احمد سپرنٹنڈنٹ کسٹم ڈرائی پورٹ پشاور ، لیفٹیننٹ کرنل شرجیل ،میجر محمد عثمان ، تمیزالدین آئی بی ، صدر چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چترال سرتاج احمد خان ،سابق صدر چیمبر حاجی محمد خان ، رہنما پاکستان تحریک انصاف حاجی سلطان محمد ، محمد قاسم ،سابق ناظم ارندو شیر محمد کے علاوہ علاقائی عمائدین اور لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

(جاری ہے)

کلکٹر کسٹم نے کہا کہ کسٹم چیک پوسٹ کا قیام لوگوں کیلئے ترقی و خوشحالی کی نوید ہے ۔ اور مقامی لوگوں کو چاہیے کہ وہ قانونی طو ر پر اپنے کاروبار کو وسعت دے کر اس سے فائدہ اُٹھائیں ۔ امپورٹ ایکسپورٹ سے ہی کاروبار کو وسعت ملتی ہے اور اس سے حکومت اور کاروباری لوگوں دونوں کو فوائد ملتے ہیں ۔ انہوں نے زرعی پیداوار کے کاروبار سے زیادہ صنعتی کاروبار کو فروغ دینے کی بات کی اور کہا کہ اس سے بے پناہ فوائد ملیں گے ۔

انہوں نے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے افغان جنگ اور ملک کے اندر دہشت گردی کی وجہ سے محرومیوں اور مایوسیوں میں وقت گزارا اور کئی قیمتی جانوں کی قربانی دی ۔ لیکن آج اُس کا صلہ آپ کو کسٹم چیک پوسٹ کے کھلنے کی صورت میں مل رہا ہے ۔ اس سے آپ کے پاس وسائل آئیں گے ۔ اور آپ کی زندگی میں خوشحالی اور ترقی آئے گی ۔ آپ کی تعلیم سے محروم بچے تعلیم حاصل کرنے کے قابل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے صدر چترال چیمبر آف چترال سرتاج احمد خان نے کہا کہ کسٹم چیک پوسٹ کے قیام سے کراس بارڈر کاروبار کے مواقع ملیں گے۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں