چترال پولیس کی سالانہ کارگردگی،کئی منشیات فروش گرفتار

منگل 1 جنوری 2019 16:24

چترال پولیس کی سالانہ کارگردگی،کئی منشیات فروش گرفتار
چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) چترال پولیس کی کارگردگی مجموعی طور پر نمایاں رہی ڈی پی او چترال کا چارچ سنبھالنے کے بعد چترال میں منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں خصوصی مہم شروع کرنے کے احکامات جاری کیئے جن کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے۔ اس مہم میں منشیات فروشوں کو دہر لیا گیا اور عدالتوں میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ جات کی مجموعی کارگردگی میں تھانہ لٹکوہ، دروش، چترال اور تھانہ ایون کی کارگردگی نمایاں رہی۔

ڈسٹرکٹ پولیس کی سالانہ کارگردگی بھی گذشتہ سال کے مقابلے میں کافی اچھی رہی۔ جبکہ ماہ دسمبر میں خصوصی مہم کے دوران چرس 58.485 کلو گرام افیون 7.112 کلو گرام ہیروئن 12 گرامدیسی شراب 172 لیٹرجبکہ سالانہ کارگردگی کچھ یوں رہی۔چرس 563.913 کلو گرام افیون 13.612کلو گرام ہیروئن 205 گرام دیسی شراب 245 لیٹرمنشیات فروشوں سے برآمد کرلی گئی۔

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں