چترال میں سیلاب سے کئی علاقے متاثر ‘کئی شاہراہوں کو نقصان

اتوار 24 جولائی 2022 20:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) چترال میں سیلاب سے کئی علاقے متاثر جبکہ کئی شاہراہوں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔ مقامی ذرائع کے مطابق گرم چشمہ، گبور اور موشین گول سیلاب سے زیادہ متاثر ہوئے جبکہ گرم چشمہ روڈ مختلف مقامات پر سیلاب کی نظر ہوا جبکہ شاہ سلیم روڈ اوشیاک کے مقام پر سیلابی ملبے کی وجہ سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق بور ویلی میں میردین کے مقام پر سیلابی ریلہ گاؤن میں داخل ہوا اور گبور ویلی میں تین گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے اور گبور ویلی میں گندم اور آلو کی کھڑی فصلیں سیلاب کی نظر ہوئیں گرم چشمہ سے مقامی ذرائع کے مطابق گبور سمیت گرم چشمہ سے اب تک کسی انسانی جان کی نقصان کی اطلاع نہیںہے ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں