چونیاں ، سات سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاںبحق

جمعہ 30 اپریل 2021 20:22

چونیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اپریل2021ء) سات سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاںبحق ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواح بقا پور سٹاپ پر سڑک پار کرتی 7 سالہ عائشہ کو ٹریکٹر ٹرالے نے کچل دیا 7سالہ بچی موقع پر ہی جاں بحق ورثائ غم سے نڈھال ہو ۔

(جاری ہے)

حادثہ ٹریکٹر ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا جو ون وے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سپیڈ سے آ رہا تھا ۔ اطلاع ملتے ہی الاآباد پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

چونیاں میں شائع ہونے والی مزید خبریں