حلیم عادل شیخ دادو پہنچ گئے ،کراچی میں قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کے ورثا سے تعزیت کی

ارشاد رانجھانی کا قتل افسوس ناک انسانیت کا قتل ہے ایک انسان تڑپتا رہا کسی نے ہسپتال تک نہیں پہنچایا ،حلیم عادل شیخ

اتوار 10 فروری 2019 18:30

کراچی/دادو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 فروری2019ء) پی ٹی آئی پارلیمانی لیڈر و جنرل سیکریٹری سندھ حلیم عادل شیخ کراچی میں قتل ہونے والے ارشاد رانجھانی کے گھر دادو پہنچے ارشاد رانجھانی کے بھائی منور علی رانجھانی سمیت دیگر ورثا سے اظھار تعزیت کرنے کے بعد تفصیلات معلوم کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کسی بھی بے گناھ کا خون رائیگان نہیں جائیگا، اںصاف کے تقاضے پورے ہونے قاتلوں کو سزا دلانے کے لئے ہم ہرممکن مدد کریں گے ورثا کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے،ارشاد رانجھانی کا قتل افسوس ناک ہے ایک انسان تڑپ رہا تھا کسی نے ہسپتال تک نہیں پہنچایا پاکستان تحریک انصاف ارشاد رانجھانی کے ورثا کے ساتھ ہے، قاتلوں کو سزا دلوائیں گے۔

رحیم شاہ ن لیگ کا چیئرمین ہے پولیس سندھ حکومت کی ہے ملوث تمام افراد کو گرفتار کیا جائے کیس دہشتگردی عدالت میں چلایا جائے ن لیگ میں گلو بٹ سے لیکر بڑے سیاستدان بھی کرپٹ ہیں، ہم نے کبھی کسی قاتل کی حمایت نہیں کی ہے جہاں ظلم ہوتا ہے وہاں پہنچتا ہوں اور پہنچوں گا مخالفین سوشل میڈیا پر اوچھے ہتھکنڈے بنا کر ہمیں روک نہیں سکتے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی پوری سندھ کے مظلوموں کی آواز بنی ہے اور بنتی رہے گی، پولیس کراچی میں شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام گئی ہے کراچی کا امن خراب کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔

ارشاد رانجھانی کا قتل انسانیت کا قتل ہے ایک انسان کے تڑپا دیکھ کر سندھ پولیس بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی تھی پولیس افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، جڈیشل کمیشن تشکیل دیکر ورثا کو مکمل انصاف دلوایا جائے۔

دادو میں شائع ہونے والی مزید خبریں