طوفانی مون سون بارشوں نے پاک ایران ریلوے ٹریک تباہ کر دیا

بلوچستان کے علاقے دالبندین میں طوفانی بارش پاک ایران ریلوے ٹریک کو 21 مقامات پر بہا لے گئی

جمعرات 15 جولائی 2021 18:25

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جولائی2021ء) دالبندین میں طوفانی بارش پاک ایران ریلوے ٹریک کو 21 مقامات پر سیلابی ریلہ نے بہہ کر لے گئی دو مالبردار ٹرینوں کو روک دیا گیا ۔

(جاری ہے)

ریلوے حکام کے مطابق گزشتہ روز طوفانی آندھی کے ساتھ موسلدھار بارش نے ہر طرف تبائی مچا دیا ایک طرف سینکروں کی تعداد میں لوگوں کے کچی دیواریں اور چتیں گر کر مہندم ہوگئے اور لاکھوں روپے زمینداروں کے ٹیوب ویل شمسی پلیٹ کو طوفانی بارش نے تباہ کردیا دالبندین میں تیس سے زائد بجلی کے کھمبوں کو طوفان نے زمین سے اکھاڑ دیا جس کے سبب دوسرے روز بھی دالبندین سمیت ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی معطل ہے اور بجلی کی بحالی کا کام زور شور سے جاری ہے طوفان نے شہری اور دہی علاقوں میں درختوں کو جڑ سے اکھاڑ کرزمین بوس کر دیا تھا دالبندین شہر سٹی ایریا اور کلی ہاشم خان، کلی باز محمد، قاسم خان سمیت متعدد کلیوں میں گلیوں کے نالے سمندر کا منظر پیش کررہے ہیں پیدل چلنے والوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے متعدد کلیوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے میونپسل کمیٹی اور سیوریج نظام کا بھی پول کھل گیا شہر میں ناقص منصوبہ بندی، سہولت کی عدم دستیابی پر لوگ اپنی مدد آپ کے تحت رات بھر پانی نکالتے رہے اے سی دالبندین محمد جاوید ڈومکی، ایس پی چاغی محمد انور بادینی رات بھر مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لیویز اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ لوگوں کی خیریت دریافت کرتے رہے محدود وسائل میں رہتے ہوئے ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھامتاثرہ لوگوں کا کہناہے میونسپل کمیٹی طوفانی بارش کے بعد بہتر کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آتے رہے ادھر پاک ایران ریلوے ٹریک کو سیلابی ریلہ نے بری طرح بہہ کر لے گیا ریلوے حکام کے مطابق دالبندین تحصیل کے مختلف علاقوں میں سیلابی ریلہ نے 21 مقامات پر بری طرح متاثر کردیا ہے جسکی بحالی میں کافی وقت درکار ہوگا دو مالبردار ٹرین اس وقت روک دی گئی ایک مالبردار ٹرین چہتر کے قریب یادگار کے مقام پر پھنس گیا ہے اور ایک ٹرین تفتان سے کوئٹہ جارہی تھی اسے دالببندین اسٹیسن پر روک دیا ہے ابھی یہ اندازہ لگارہے ہیں کتنا کلو میٹر ٹریک کو پانی نے نقصان پہنچایا ہے تاہم ریل پٹڑی متاثر ہونے کی وجہ سے پاک ایران ریل سروس معطل ہیں اسسٹنٹ کمشنر دالبندین محمد جاوید ڈومکی کا کہنا ہے کافی تعداد میں لوگوں کے مکانات کے چتیں اور چار دیواریاں گر گئے کافی لوگوں کے مالی نقصان ہوا ہے ابتک طوفانی بارش سے دو افراد جان بحق جبکہ آٹھ زخمی ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ابتدائی طور پر انھیں دالبندین ہسپتال میں طبی امداد دی گئی ہے ادھر چیئرمین سینٹ حاجی محمد صادق خان سنجرانی کے احکامات پر دالبندین میں انکے لوگ متحرک نظر آئے بی اے پی چاغی کے ضلعی صدر میر اسفندیارخان یار محمد زئی حاجی محمد صادق خان سنجرانی اور رخشان ڈویڑن کے آرگنائزر میر اعجاز خان سنجرانی کے ہدایت پر دالبندین متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں کے ساتھ ہر قسم کی تعاون اور بروقت انکو سہولت دینے کی کوششوں میں مصروف رہے۔

دالبندین‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں