اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی108ویں سالگرہ کل منائی جائیگی

منگل 12 فروری 2019 14:49

اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی108ویں سالگرہ کل منائی جائیگی
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 فروری2019ء) اردو ادب کے عظیم شاعر فیض احمد فیض کی108ویں سالگرہ کل منائی جائیگی سالگرہ کے حوالے سے پاکستان سمیت دنیابھر میں ان کے مداح تقریبات کا اہتمام کرینگے جس میں کیک کاٹے جائینگے جبکہ ان کی شاعری پر مبنی محافل موسیقی کے پروگرام اور دیگر تقریبات منعقد ہونگی جس سے ملکی و غیر ملکی ادبی شخصیات فیض احمد فیض کو خراج عقیدت پیش کرینگے فیض احمد فیض 13فروری1911ء کوسیالکوٹ ناروال کے ایک مذہبی گھرانے میں پیداہوئے وہ ترقی پسند شاعر اور دانشور صحافی تھے فیض احمد فیض 20نومبر 1984ء کو لاہور میں انتقال کرگئے تھی-

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں