پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 14ویں برسی کل منائی جائیگی

پیر 26 اکتوبر 2020 14:59

پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 14ویں برسی کل منائی جائیگی
ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2020ء) پاکستان کے سابق صدر غلام اسحاق خان کی 14ویں برسی کل منائی جائیگی 20جنوری 1915کو صوبہ سرحد کے شہر بنوں میں جنم لینے والے غلام اسحاق خان نے 1955ء سے لیکر1993ء تک قریبا نصف صدی اقتدار کی غلام گردشوں میں گزارے انہوںنے ایک سول اہلکار سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے منصب صدارت پر فائز ہوگئے وہ بنیادی طور پر ایک بیورو کریٹ تھے غلام اسحاق خان سیکرٹری اطلاعات ‘چیئرمین واپڈا ‘سیکرٹری خزانہ ‘گورنر سٹیٹ بینگ ‘سیکرٹری دفاع ‘وزیر خزانہ اور چیئرمین سینیٹ بھی رہ چکے ہیں انہیں شاندار خدمات کے عوض ستارہ پاکستان اور ہلال پاکستان کے اعزازات سے نواز اگیا قصر صدارت سے رخصتی کے بعد انہوںنے باقی زندگی گوشہ گمنامی میں گزاری اور آخر کار 27اکتوبر2006ء کو انتقال کرگئے

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں