ڈسکہ میں یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا،اسسٹنٹ کمشنرڈسکہ اور 19لانسرز کےجوانوں نے شہداء کےمزارات پرقومی ویونٹ کا پرچم لہرایا

بدھ 6 ستمبر 2023 21:30

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2023ء) ملک بھر کی طرح ڈسکہ میں بھی یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبہ کے ساتھ منایاگیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے میونسپل آفس اور 19 لانسرز کے یونٹ سے آئے دفعدار ظہیر عباس ایل ڈی منیراحمد سوار فہدرسول فضل حسین محمدصلاح الدین نے 19لانسرز کے مزارات پر قومی ویونٹ کاپرچم لہرایا۔اس موقع پر شہداءکو فائر سلامی بھی پیش کی گئی، جنگ ستمبر65 میں شہید ہونے والے19 لانسرز شہداءکے ورثاءشجاع آباد سے آئے سوار ظریف شہید کے بھتیجے رائومحمد اکرم ، شیخوپورہ سے آئے سوار محمدوارث کے بھانجے محمد افتخار اور کلاسکے سے آئے سوار ذکاءاللہ شہید کے چھوٹے بھائی محمدنواز نے شہداءکے مزارات پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے شہداءکی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

سٹی صدر مسلم لیگ ن امیدوار پی پی43محمدافضل منشاءنے کہا کہ بھارت نے ستمبر 65ءمیں چونڈہ کے محاذ پر اپنی افواج کے ساتھ حملہ کر کے قبضہ کرنے کی کوشش کی لیکن پاکستان کی بہادر افواج کے جوانوں 19لانسرز نے اپنے سینوں پر بم باندھ کر ان کے درجنوں ٹینکوں کو اڑا دیا اور ان کے حملہ کو اپنی عظیم قربانیوں سے نیست ونابود کردیا اور ہمارا ازلی دشمن دم دباکر بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔

بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر فیصل احمد نے شہریوں اور طلباءکے ہمراہ شہداءکے مزارات پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی ۔حاجی غلام حیدر مغل کی زیرسرپرستی منعقدہ تقریب میں طلباءنے ٹیبلو کے ذریعہ وطن سے محبت کا اظہار کیا اختتام پر ملکی سلامتی واستحکام کیلئے دعاکی گئی۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں