ڈسکہ، تیزرفتار بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون جاں بحق، ایک شخص شدیدزخمی

جمعہ 21 اگست 2020 17:43

ڈسکہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2020ء) تیزرفتار بس کی ٹکرسے موٹرسائیکل پر سوار بیوی جاں بحق جبکہ خاوند شدیدزخمی، ٹانگ ٹوٹ گئی۔

(جاری ہے)

چیچوکی ملیاں کے محمدرفیق کا بیٹا شہباز اپنی بیوی کشور اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سیالکوٹ کی طر ف جارہے تھے جب وہ اڈا موترہ کے قریب پہنچے تو ان کو پیچھے سے آنیوالی تیزرفتار بس نمبری جے سی 0619جس کو ڈرائیور افتخار احمد چلارہاتھا نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی شدیدزخمی ہوگئے اور خاوند کی ٹانگ ٹوٹ گئی دونوں کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر کشور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں