ڈسکہ،نامولود بچی کا گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینکنے والی سفاک ماں گرفتار

اتوار 31 جولائی 2022 15:20

ڈسکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2022ء) نامولود بچی کا گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینکنے والی سفاک ماں کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سات روز قبل نواحی گائوں کانواں لٹ میں نامعلوم ماں نے اپنا گناہ چھپانے کی خاطر نومولود بچی کا گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینک دیاتھا جس پر گائوں کے لوگوںنے پولیس کو اطلاع دی پولیس نے بچی کو طبی امدادکیلئے سیالکوٹ ہسپتال منتقل کردیااور نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاتھا ۔

ڈی پی او سیالکوٹ سید ذیشان حیدرنے کھیتوں سے ملنے والی گلہ کٹی بچی کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی جنہوںنے بچی کا گلہ کاٹ کر کھیتوں میں پھینکنے والی سفاک ماں رباب نامی کو گرفتارکرلیا جس نے دوران تفتیش انکشاف کیاکہ اس کے کسی کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس کی بناء پر اس نے پیدا ہونیوالی بچی کو کھیتوں میں پھینک دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں