ڈسکہ میں بھی انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پیر 22 اگست 2022 22:08

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2022ء) ڈسکہ میں بھی دیگر شہروں کی طرح انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیاڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سادات انور،ایم ایس ڈاکٹر عمردراز،ڈی ایم ایس ڈاکٹر طلعت محمود ، سابق ایم پی اے چودھری ممتاز علی ، ڈاکٹر جمشید اکبرودیگر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر سول ہسپتال ڈسکہ میں پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر 22 سے26اگست تک جاری رہنے والی پانچ روزہ پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر سادات انور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں پانچ سال تک کے ایک لاکھ 60 ہزار بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 560 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں29فکس ٹیمیں اور14ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو گھر گھر جاکر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں گے عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں اورپانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلوانے کیلئے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں افتتاحی تقریب میں صدر ڈسکہ یونین آف جرنلسٹ امین رضا مغل، سینئر صحافی نویداقبال خاں، محمدندیم ملک سمیت سیاسی سماجی شخصیات بھی شریک تھیں ۔

\378

متعلقہ عنوان :

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں