ڈسکہ، شادی سے واپسی آتے ہوئے 5 دوست روڈ حادثہ میں جاں بحق

اتوار 18 فروری 2024 15:50

ڈسکہ، شادی سے واپسی آتے ہوئے 5 دوست روڈ حادثہ  میں جاں بحق
ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2024ء) شادی سے واپس آتے ہوئے 5 دوستوں کی تیز رفتار کار بےقابو ہو کر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی چار دوست موقع پر جاں بحق جبکہ پانچواں دوست ہسپتال جاکر چل بسا۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر 4 میتوں اور 1 شدید زخمی کو گاڑی کاٹ کر سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا ۔

(جاری ہے)

ڈسکہ سے سمبڑیال جاتے ہوئے آدمکے چیمہ سٹاپ پر تیزرفتار کارنمبرLE-5277 روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں ڈسکہ کے علاقہ رستم روڈ کے رہائشی چار دوست 20 سالہ بلال 20 سالہ معاذ 22 سالہ حافظ دانش اور 24 سالہ طلحہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ منڈیکی گورائیہ کا رہائشی 21 سالہ احسن ہسپتال جاکر چل بساحافظ دانش کی اگلے ہفتے شادی تھی پانچوں دوست گزشتہ رات شادی سے واپس آرہے تھے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کاعملہ موقع پر پہنچ گیا اور گاڑی کاٹ کر میتوں کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کردیا۔

378

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں