ڈسکہ،پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ کا تبادلہ ،دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک

منگل 20 فروری 2024 22:56

ڈسکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2024ء) ناکہ لگائے کھڑے پولیس اہلکاروں پرڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجہ میں 2 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک جبکہ چار فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ ستراہ پولیس اہلکار ویروالا پل پر ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران دو موٹرسائیکلوں پر سوار چھ ڈاکو آئے جنہیں پولیس نے روکنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس اہلکاروں پرفائرنگ کردی ، پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو ملزمان فرارہوگئے ، پولیس نے تعاقب جاری رکھا کچھ دور جاکردیکھاتو دو ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی گولیا ں لگنے سے زخمی حالت میں زمین پر گرے ہوئے تھے جنہیں طبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاجارہاتھاکہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جبکہ باقی چار ڈاکو فرارہونے میں کامیاب ہوگئے سیالکوٹ پولیس ترجمان کے مطابق فرارہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور ان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

ڈسکہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں