مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے ،فصلیں اور سبزہ اجاڑ دیا، پھل دار درختوں کا صفایا کر ڈالا

ہفتہ 1 فروری 2020 14:09

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2020ء) ملک کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے حملے ہفتہ کو بھی جاری رہے، جہاں ٹڈی دل کھڑی فصلیں چٹ کر گئے، سبزہ اجاڑ دیا، پھل دار درختوں کا صفایا کر ڈالا۔ڈیرہ اسماعیل خان، راجن پور، پاکپتن، ساہیوال، رحیم یار خان، بہاولپور، چولستان، تھر، بدین سمیت متعدد علاقوں میں ٹڈی دل نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی خان میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ، ٹڈیوں کے جھنڈ سے مقابلے کے لیے مقامی سطح پر کوششیں جاری رہیں، کسان، صوبائی اور وفاقی حکومت سے امداد کے منتظر دکھائی دیئے۔ٹڈی دل سندھ میں تباہ کاری کے بعد پنجاب اور خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں حملہ کرنے پہنچ گئے ہیں، راجن پور کے دیہی علاقوں میں ٹڈیوں نے دوبارہ حملہ کر دیا ہے۔پاک پتن اور ڈیرہ اسماعیل خان کے کھیت بھی محفوظ نہیں رہے، کاشت کار فصل ضائع ہونے کے خدشے پر سر پکڑے بیٹھے ہیں۔پاکپتن کے دیہات میں ٹڈی دل درختوں پر موجود ہیں اور کچھ نے ساہیوال کا رخ بھی کر لیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں