میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہے

شہید اکرام اللہ گنڈا پور کے بھائی نے تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پر الزام عائد کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 16:07

میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہے
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جولائی2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں خود کش حملے کے نتیجے میں تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور سمیت 2 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔تحریک انصاف کے امیدوار اکرام اللہ گنڈاپور کے بھائی کا نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرے بھائی کے قتل میں علی امین گنڈا پور ملوث ہیں ۔

اکرام اللہ گنڈاپور کے بھائی نے علی امین گنڈا پور پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کے قتل کے پیچھے انہی کا ہاتھ ہے۔واضح رہےاکرام اللہ گنڈاپور سے پہلے ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور بھی ایک خود کش دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔اکتوبر 2013ء میں ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں خودکش حملہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار اللہ گنڈا پور سمیت 6 افراد شہید اور 13 زخمی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

تب خود کش دھماکہ میں شہید صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی انعام اللہ نے اکرام اللہ خان گنڈا پور کے بیٹوں کے ہمراہ ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نےالزام لگایا کہ ان کے بھائی اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملہ میں سابق صوبائی وزیر علی امین گنڈا پور اور ان کے بھائی عمر امین سمیت 3 افراد ملوث ہیں۔

اور آج خود کش دھماکے میں اکرام االلہ گنڈا پور بھی شہید ہو گئے ہیں۔اور اکرام اللہ گنڈا پور کے اہل خانہ کی طرف سے ایک بار پھر تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور پر الزام عائد کیا جا رہا ہے۔واضح رہے پولیس کے مطابق پی ٹی آئی امیدوار اکرام خان گنڈاپور انتخابی مہم کے لیے جیسے ہی گھر سے نکل کر گاڑی میں بیٹھنے لگے کہ ایک خودکش بمبار نے ان کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں اکرام اللہ گنڈا پور، سابق ناظم یو سی درابن نجیب شاہ، ڈرائیور رمضان سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں