ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2جوان شہید ہوگئے

خود کش بمبار نے گاڑی سیکورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی، حملے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار یاسرشکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوئے،آئی ایس پی آر

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 22 مارچ 2024 10:28

ڈیرہ اسماعیل خان، سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں 2جوان شہید ہوگئے
ڈیرہ اسماعیل خان (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ2024 ئ) ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے میں پاک فوج کے 2جوان شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر کے مطابق خود کش بمبار نے گاڑی سیکورٹی فورسز کے قافلے سے ٹکرا دی ،خود کش حملے میں پاک فوج کے نائب صوبیدار یاسرشکیل اور سپاہی طاہر نوید شہید ہوگئے ۔ یاسر شکیل اور طاہر نوید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایسے بزدلانہ حملوں کے کرداروں کو کیفر انجام تک پہنچایا جائیگا۔ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ایسے حملوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں سکتے۔ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا مزید کہنا تھا کہ بزدلانہ حملے کے ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

خیال رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے بروقت کارروائی سے تمام8دہشت گرد ہلاک کردئیے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاکہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کالونی پر حملہ کامیابی سے ناکام بنایا، بروقت کارروائی سے تمام 8 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکاخیزمواد برآمد کیا گیا تھا۔آئی آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے 2اہلکار بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیرہ غازی خان ضلع کے رہائشی 35 سالہ سپاہی بہار خان اور ضلع خیرپور کے رہائشی 28 سالہ سپاہی عمران علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیاتھا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں