ڈی آئی جی ڈیرہ کا دو پولیس اہلکاروں سمیت تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی کے چار دہشت گردوں کی گرفتاری‘ خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ

بدھ 2 جنوری 2013 14:24

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی این پی۔ 2جنوری2013ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ڈیرہ قا ضی جمیل نے ڈیرہ اسماعیل خان سے دو پولیس اہلکاروں سمیت تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار اور خودکش جیکٹس سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔بدھ کے روز یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی قاضی جمیل نے بتایا کہ گرفتار کے گئے ملزمان میں محکمہ پولیس کے دو اہلکار بھی شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہیں،تمام گرفتار کئے گئے ملزمان 9محرم الحرام اور یوم عاشورہ کے جلوسوں پردھماکوں میں ملوث ہیں انہوں نے بتایا کہ ملزمان دہشت گردی کی 11وارداتوں میں ملوث ہیں ملزمان کو پولیس فوج اور انٹیلی جینس اداروں میں آپریشن کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان سے اسلحہ و بارودسمیت 3خود کش جیکٹز اور بم بنانے کا سامان اور18 دستی بم برآمد ہوئے ہیں پولیس نے گرفتار ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں