نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں، ریجنل سپورٹس افسرڈیرہ

جمعرات 15 دسمبر 2022 16:11

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 دسمبر2022ء) ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال خان برکی کی قیادت میںریجنل سپورٹس آفس کے زیر اہتمام رتہ کلاچی سپورٹس سٹیڈیم میں ''ڈیرہ انٹر ریجن'' کھیلوں کاکمشنر ڈیرہ عامر آفاق نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر آر ایس او ڈیرہ انور کمال برکی سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ان مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال اور والی بال کے مقابلے ہونگے ، جس میں ڈیرہ ،ٹانک ، اپر وزیرستان اور لوئر وزیرستان سے تعلق رکھنے والے400کے قریب کھلاڑی حصہ لیں گے۔

ان مقابلوں میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خواتین کھلاڑی بھی حصہ لے رہی ہیں افتتاحی تقریب میں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے مہمان خصوصی کا تعارف کرایا گیا ۔ اس رنگا رنگ تقریب میں مقامی فنکاروں نے اپنے مخصوص لباس میں ڈھول بجا کر ٹورنامنٹ کو مزید خوبصورت بنا دیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ عامر آفاق نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی کی محنتوں اور کاوشوں سے نوجوان نسل کو کھیلوں جیسی مثبت سرگرمیاں مل رہی ہیں، کھیلوں کے میدان آباد ہونگے تو نوجوان منشیات اور برائیوں سے بچیں گے۔

ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال برکی نے کہا کہ ریجنل سپورٹس آفس نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف مائل کرنے میں دن رات کوشاں ہے،روائتی کھیلوں کو بھی دربارہ فروغ دے رہے ہیں۔\378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں