لوکل گورنمنٹ سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو ، درابن گلیڈیٹرز نے فتح اپنے نام کرلی

ہفتہ 17 دسمبر 2022 16:35

لوکل گورنمنٹ سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو  ، درابن گلیڈیٹرز نے فتح اپنے نام کرلی
ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2022ء) ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی )لوکل گورنمنٹ سپرلیگ کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن ٹو تحصیل درابن گلیڈیٹرز نے فتح اپنے نام کرلی ہے ۔ تحصیل ڈیرہ قلندر نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔انعامات اسسٹنٹ ڈائریکٹر سینئر دلاور خان برکی ' موسم خان کنڈی اوروائس پرنسپل مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج ارشد بلوچ نے اپنے دست مبارک سے تقسیم کئے ، دو روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 6ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ڈیرہ قلندر ، ڈیرہ سلطان ، پروآ پنتھر ، پہاڑ پور ایگل ، درابن گلیڈیٹرز اور درازندہ واریئرز کی ٹیموں نے شرکت کی ،مجموعی طور پر ٹورنامنٹ میں 8میچ کھیلے گئے جن میں پروآ کے کھلاڑی اور کپتان تصور ہدایت ، ڈیرہ سلطان کے کپتان آصف محمود ، ڈیرہ قلندر کے رمیز علی ، درابن گلیڈیئٹرز کے دو مرتبہ فہد شاہ ، اور ایک میچ میں فضل داد مین آف میچ جبکہ بہترین بیٹسمین محمد زبیربلوچ اور ملک معید قرارپائے ، آخر میں مہمان خصوصی اسسٹنٹ ڈائریکٹر دلاور برکی ، موسم خان کنڈی' نعمان خان مروت ، ملک معید ، انعام اللہ خان محسود اور ارشد بلوچ نے کہا کہ کھیل کود میں حصہ لینا اور اس طرح کی تقریبات محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اہلکاروں کیلئے خوش آئند ہے ، آئندہ بھی اس قسم کی مثبت سرگرمیوں کے فروغ کیلئے ہمارا تعاون جاری رہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مفتی محمود پبلک سکول اینڈ کالج کے پرنسپل لیفٹیننٹ کرنل (ر) تمغہ امتیاز ملٹری محمد مشتاق، وائس پرنسپل ارشد بلوچ اور ایڈمن آفیسر محمد شعیب بلوچ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس ٹورنامنٹ کیلئے مفتی محمود سکول اینڈ کالج کا بہترین سبزہ زار کرکٹ گرا ؤنڈ مہیا کیا اور دیگر سہولیات بھی فراہم کئے ۔ \378

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں