ڈیرہ اسماعیل خان ،باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ''مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر'' کے مقابلوں کا انعقاد

منگل 21 فروری 2023 21:55

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2023ء) ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال خان برکی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے مقامی ہال میں باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ ''مسٹر اینڈ جونیئر مسٹر'' کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ' جس میں ضلع بھر سے باڈی بلڈنگ کے کے کلبوں نے بھرپور شرکت کی ' ہال کھلاڑیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا مقابلوں کے مہمان خصوصی ریجنل سپورٹس آفیسر انور کمال خان برکی ' ارشد عباسی ' ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ڈیرہ ' سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈہ پور اور ایکسین پیسکو رورل ڈویژن شوکت اللہ خان تھے ' ججز کے فرائض صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن انٹرنیشنل جج طارق پرویز' سپر مسٹرخیبرپختونخواہ سید خطاب شاہ 'مسٹر خیبرپختونخواہ حاجی ہدایت اللہ تھے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شکیل پراچہ ایڈوکیٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے سر انجام دیئے ' ججز کے نتائج کے مطابق محمد عزیر جونیئرمسٹر ڈیرہ ' محمد حامد مسٹر ڈیرہ ' ملک عامر ڈیال سپر مسٹر ڈیرہ' محمد ارشد جونیئر مسٹرفیزک اورمحمد فرحان مسٹر فیزک کامیاب پائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مسٹراحمد خان مسٹر پاکستان نیشنل چیمپئن نے تن سازی کا سپیشل شو پیش کیا' جس کو تن ساز کھلاڑیوں نے بے حد سراہا اور دل کھول کر داد دی ' ان مقابلوں میں فاتح تن سازوں میں مہمانان خصوصی نے شیلڈز ' میڈلز ' ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انور کمال خان برکی نے کہا کہ ریجنل سپورٹس دفتر ضلع بھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گا تاکہ نوجوان نسل منفی سرگرمیوں کی بجائے مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل ہو' کھیلوں کے میدان آباد ہوں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں