چوتھا شہدائے پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ ،مختلف ٹیموں میں مقابلے جاری

پیر 5 جون 2023 18:49

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2023ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں چوتھا شہدائے پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے روز بھی مختلف ٹیموں میں مقابلے جاری رہے، ان مقابلوں کے دوران ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان مہمان خصوصی تھے، جن کی آمدپر کھلاڑیوں نے ان کا زبردست استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچاور کیں اور ہار پہنائے ، جبکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ ڈویژن کے انچارج فضل الرحمن بھی موجود تھے، مہمان خصوصی ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان کا ٹورنامنٹ کمیٹی کے انچارج ظفر اعوان نے کھلاڑیوں سے فرداً فرداً تعارف کروایا، اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی حافظ محمد عدنان نے شاندار بیٹنگ کی اور گرائونڈ کے چاروں اطراف چوکوں چھکوں کی برسات کردی ،اس موقع پر کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل حافظ محمد عدنان نے کہاکہ شہدائے پولیس ہمارے قومی ہیرو ہیں جنہوں نے امن کیلئے اپنے خون کے نظرانے پیش کئے، شہدائے پولیس کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد انتہائی احسن اقدام ہے، شہداء کی قربانیوں کو زندہ رکھنے کیلئے اس قسم کے کھیلوں کے انعقاد سے ہمارے اور عوام کے حوصلے بڑھتے ہیں ، منشیات ایک لعنت ہے ، اس لعنت کے خاتمے کیلئے ڈیرہ پولیس دن رات کوشاں ہے اس لعنت کے خاتمے کیلئے عوام کا تعاون انتہائی ضروری ہے، جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ، شہدائے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں چوتھی مرتبہ اس میں بحیثیت مہمان شرکت کررہاہوں ڈیرہ اسماعیل خان کو امن کا گہوارا بنائیں گے ،انچارج پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ ڈویژن محمدفضل الرحمن نے کہاکہ شہدائے پولیس اور سیکورٹی اداروں کی قربانیوں کی بدولت ڈیرہ اسماعیل خان کے رونقیں بحال ہیں ،کاروبار عروج پر ہیں ، اور کھیل کے میدان آباد ہیں۔

\378

ڈیرہ اسماعیل خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں