پولیو کی حفاظتی ویکسین سے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے ‘ حیدر عباس

والدین کو ذمہ داری لازمی پوری کرتے ہوئے اپنے بچوں کو حفاظتی ویکسین پلوانی چاہیے ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگر

ہفتہ 27 جنوری 2018 16:50

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاولنگرحیدر عباس نے کہا ہے کہ پولیو کی حفاظتی ویکسین سے نونہالوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکتا ہے اور والدین کو پولیو ڈے کے موقعوں پر اپنی ذمہ داری لازمی پوری کرتے ہوئے حفاظتی ویکسین پلوانی چاہیے تاکہ بچوں کا مستقبل محفوظ ہوسکے۔یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس بہاول نگر کے کمیٹی روم میں ضلعی انسداد پولیو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں سی ای او ہیلتھ اتھارٹی، ڈسڑکٹ ہیلتھ آفیسر،ایم ایس ضلعی ہسپتال،ڈپٹی ڈسڑکٹ ہیلتھ افسران،ڈی ایس پی لیگل محمد خان جوئیہ اور دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل بہاول نگرحیدر عباس نے اجلاس میں ہدایت کی کہ 12فروری سے 14فروری تک سہ روزہ پولیو مہم کے دوران حفاظتی ویکسین کی سوفیصد کوریج کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ12فروری سی14فروری تک سہ روزہ پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کے پانچ لاکھ دس ہزار سات سو ننانوے 5,10,799))بچوں کو پولیو سے بچا کی ویکسین پلانے کے لیے مجموعی طور پر1294ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 126فکس،1092موبائل اور 76ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ15فروری سے 16فروری تک سہ روزہ پولیو مہم کے فالو اپ ایکٹویٹی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں