ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا سرکل ہارون آباد کا دورہ ،تعمیراتی کاموں کا جائز ہ

بدھ 4 جنوری 2017 19:02

ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک کا سرکل ہارون آباد کا دورہ ، سرکل میں جاری فرنٹ ڈیسک اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائز ہ ، پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر کی عیادت اور حوصلہ افزائی ،علاقے کے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر احکامات صادر کیے گئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے گزشتہ رو ز سرکل ہارون آبا د کے مختلف تھانو ں کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر ڈی پی او نے سرکل کے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک اور دیگر تعمیراتی کاموں کا جائز ہ لے کر ان کی فوری تکمیل کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہاں کہ فرنٹ ڈیسک کے قیام سے فوری انصاف کے تقاضے عمل میں آئیں گے اور چیک اینڈ بیلنس کا نظام بہتر ہوگا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او لیاقت علی ملک نے پولیس مقابلہ میں زخمی ہونے والے سب انسپکٹر رفیق احمد کی عیادت کی اور رفیق احمد سے بات چیت کرتے ہوئے اس کے حوصلے اور جرائت مندی پر شاباش دی ۔ دورے کے دوران ڈی پی او نے مختلف تھانوں میں سائلوں کی درخواستیں بھی سنیں اور فوری احکامات جاری کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کا حکم دیا ۔ آخر میں ڈی پی او کیپٹن (ر)لیاقت علی ملک نے تھانہ فقیر والی میں پولیس میس میں تیار کیا گیا کھانہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ مل کر کھایا ۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں