میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،پی ایس ایل کے لئے اپنی ٹیم نہیں خرید رہا ‘ شاہد آفریدی

نوجوانوں کے دلوں سے ملک اور پاک فوج کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی،دین مدرسہ اور تبلیغ کی وجہ سے زندہ ہے

منگل 11 اپریل 2017 16:04

میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ،پی ایس ایل کے لئے اپنی ٹیم نہیں خرید رہا ‘ شاہد آفریدی
ڈونگہ بونگہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اپریل2017ء) معروف کرکٹر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے دلوں سے ملک اور پاک فوج کی محبت ختم نہیں کی جاسکتی،دین مدرسہ اور تبلیغ کی وجہ سے زندہ ہے ہم سب کی ذمہ داری اللہ تعالیٰ کے پیغام کو آگے لے کر چلنا ہے،عالم اسلام آج جن مسائل سے دوچار ہے یہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے،میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اپنی فاؤنڈیشن کا کام میرے لیے زیادہ ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر کی 73 ویں تقریب تکمیل بخاری شریف سے خطاب، بہاولنگر کینٹ میں بریگیڈ کمانڈر راحیل سلیم سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر روحانی شخصیت شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون بھی ان کے ہمراہ موجود تھی۔

(جاری ہے)

شاہد آفریدی نے کہا کہ جس شخص کی زندگی میں دین نہیں وہ جانور سے بھی بدتر ہے۔

عالم اسلام آج جن مسائل سے دوچار ہے یہ دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔ مدارس دین اسلام کی بہت بڑی خدمت کر رہے ہیں۔ مولانا جلیل احمد کی شخصیت سے بہت متأثر ہوا ہوں اس لیے بہاولنگر آیا ہوں۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی لائیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کامیاب ہونا چاہیے ٹیم کوئی بھی ہو۔پی ایس ایل کے لیے اپنی ٹیم نہیں خرید رہا۔

پشاور زلمی کو جیت کے بعد چھوڑ چکا ہوں، کراچی رہنے کی وجہ سے کراچی کا بھی میرے اوپر حق ہے، انشاء اللہ کراچی کی طرف سے کھیلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز میں بطور پریذیڈینٹ سلیکٹ ہوا ہوں بطور کھلاڑی سلیکشن نہیں ہوئی۔ دریں اثناء شاہد خان آفریدی نے بریگیڈ کمانڈر راحیل سلیم ، ڈی سی بہاولنگرمحمد اظہر، چیئرمین بلدیہ منچن آباد اسرار پراچہ، صدر پریس کلب مرزا کامران بیگ، محمد نصر اللہ خان، شجیل پراچہ،سید سمیع الحق بخاری ودیگر سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈونگہ بونگہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں