عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے 1ارب ڈالر کی امداد اور7ار ب ڈالر کی متوقع سعودی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں بہتری کار جحان پایا جارہا ہے، ڈاکٹر خرم طارق

منگل 16 اپریل 2024 13:09

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے ورلڈ بینک کی طرف سے 1 ارب ڈالر کی امداد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ عالمی بینک کی طرف سے داسو ڈیم کےلئے1ارب ڈالر کی امداد اور سعودی عرب کی طرف سے 7ار ب ڈالر کی متوقع سرمایہ کاری سے ملکی معیشت میں بہتری کار جحان پایا جا رہا ہے جس سے شرح نمو میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ پانی کی وافر مقدار میں دستیابی سے بنجر زمینوں کو زیر کاشت لا کے زرعی پیداوار بھی بڑھائی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سعودی سرمایہ کاری کو ایسے منصوبوں پر خرچ کرنا چاہیے جس سے زرعی اشیاکی ویلیو ایڈیشن میں مدد مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان مصنوعات کو عالمی منڈیوں اور خاص طو رپر مشرق وسطیٰ کے ممالک کو برآمد کر کے قیمتی زرمبادلہ بھی کمایا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان دونوں منصوبوں کی کامیابی سے تکمیل ہو گئی تو ملک نہ صرف موجودہ بحرانوں سے نکل آئے گا بلکہ معاشی ترقی کی رفتار بھی مزید تیز ہو گی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں