فیصل آباد، ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے 9 کنفرم مریض پورٹ ہوئے ہیں ،ترجمان ضلعی انتظامیہ

پیر 30 مارچ 2020 23:53

نفیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2020ء) ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق ضلع میں اب تک کورونا وائرس کے 9 کنفرم مریض پورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 3 گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کورنٹائن اور زیر علاج ہیں جبکہ گذشتہ روز انتقال کر جانے والے ذیشان کے علاوہ کامران کی فیملی کے افراد کی رپورٹ بھی مثبت ہے علاوہ ازیں گورنمنٹ جنرل ہسپتال میں داخل دیگر 7 افراد کی ٹیسٹ پورٹس ابھی موصول نہیں ہوئیں۔

جنرل ہسپتال میں زیر علاج عظیم نامی مریض کی حالت نازک ہے جس کی کورونا وائرس کی رپورٹ ابھی نہیں آئی۔یاد رہے کہ تفتان ایران سے جھنگ روڑ پر پارس کیمپس میں مجموعی طور پر 225 زائرین آئے ہیں جن میں سے 136 کی رپورٹس نیگٹوہوچکی ہیں اورپوزیٹو ہونے والے چارزائرین الگ مقام پر کورنٹائن /زیرعلاج ہیں جبکہ بقیہ 85زائرین جن میں سے گزشتہ روز آنیوالے 67 زائرین بھی شامل ہیں جنکی سیمپلنگ جاری اور 18 کی رپورٹس جلد موصول ہو جائیں گی۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لاک ڈائون پر عملدرآمد کی چیکنگ،دفعہ 144 پر پابندیوں پر عملدرآمد،کھانے پینے کی دکانوں وپٹرول پمپس پر شہریوں وصارفین کے لئے مناسب فاصلہ پر دائرے لگا کر سروسز کی فراہمی کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کورونا وائرس کے ممکنہ خدشات کے پیش نظر اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں