فیصل آباد، پاکستان پیپلزپارٹی کی مہنگائی کے خلا ف احتجاجی ریلی

غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا تاجر مزدور،کسان،کنگال اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے،نیازی سرکار کہتی گھبرانا نہیں‘ماسٹر اشفاق احمد

جمعہ 15 اکتوبر 2021 12:33

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2021ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی مہنگائی کے خلا ف احتجاجی ریلی.ریلی کی قیادت مقامی رہنماؤں کے ہمراہ پارٹی جیالوں،ٹکٹ ہولڈرز،پی وائے اوسٹی،پی ایل بی فیصل آباد،علمائونگ،پیپلز ٹریڈر سیل،پی ایس ایف سمیت تنظیمی عہدیداروںو دیگر سینئر رہنمائوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔چور حکومت مردہ باد!عمران نیازی مردہ باد!آٹا مہنگا!بجلی مہنگی!ڈالر مہنگا!دوائی مہنگی!تیل مہنگا!گیس مہنگی!جینا مہنگا!مرنا مہنگا!ہائے مار گئی مہنگائی!کی دوہائی سمیت حکومت کیخلاف زبردست نعرہ بازی کی،تمام جیالوں نے ہاتھوں میں کتبے،بینر،فلیکسز پکڑکر احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے نائب صدر چوہدری ارشد جٹ،سابق سٹی جنرل سیکرٹری و ٹکٹ ہولڈر چوھدری انتظار عدیل تاج،سینئر رہنماماسٹر اشفاق احمد نے کہا کہ غریب کا چولہا ٹھنڈا ہو چکا تاجر مزدور،کسان،کنگال اور مہنگائی آسمان پر پہنچ چکی ہے،نیازی سرکار کہتی گھبرانا نہیں،ہماری معززاعلی عدلیہ کمرتوڑمہنگائی کیخلاف کب نوٹس لے گی مٹ جائے گی مخلوق تو انصاف کرو گی! ٹیکسٹائل سٹی کے آدھے سے زیادہ صنعتی ادارے اور پاور رومز مہنگی بجلی اور مہنگا سوتر ہونے کی وجہ سے معاشی تباہی کا شکار ہو گئے ہیں، ملک کو بحرانوں سے صرف پیپلز پارٹی ہی نکال سکتی ہے،ان خیالات کا اظہار احتجاجی ریلی میںمقررین نے چوک گھنٹہ گھرمیںاپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بڑھتی ہوئی مہنگائی،بیروزگاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کے دوران جیالوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کیاجبکہسابق سٹی جنرل سیکرٹری چوھدری انتظار عدیل تاج کی قیادت میں پیپلز سیکرٹریٹ سٹی فیصل آباد گورونانک پورہ بدر بیکری سے چیئرمین بلاول بھٹو اور صوبائی قیادت پی پی پی سنٹرل پنجاب کے حکم پر مہنگائی اور پٹرول کی بڑھتی ہوئی روز بروز قیمتوں کیخلاف پارٹی جیالوں،ٹکٹ ہولڈرز،پی وائے اوسٹی،پی ایل بی فیصل آباد،علمائونگ،پیپلز ٹریڈر سیل،پی ایس ایف سمیت تنظیمی عہدیداروں کی ایک بہت بڑی ریلی چناب چوک جھنگ روڈ سے ہوتی ہوئی جیل روڈ زرعی یونیورسٹی روڈ ضلع کونسل چوک،پریس کلب،کچہری بازار سے ہوتی ہوئی چوک گھنٹہ گھر میں عوامی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پہنچی جبکہ دوسری ریلی کی قیادت سینئر رہنما ماسٹڑ اشفاق احمد نے چوھدری صادق علی جٹ کے ہمراہ مصطفی آبادالائیڈ موڈ جیل روڈ سے ضلع کونسل چوک تک نکالتے ہوئے کی،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ٹکٹ ہولڈر پی پی111چوھدری عمر دراز آزاد،ڈویڑنل نائب صدر چوھدری صادق علی جٹ،پی وائے او کے سٹی صدر علی شیر کمبوہ ایڈووکیٹ،سٹی جنرل سیکرٹری جہانگیر قاسم، ٹکٹ ہولڈر پی پی 113رانا مبشر نذیرنے کہا کہ آج پاکستان میںملک کا ہر طبقہ مہنگائی کی بے لگامی سے پریشان ہے،پٹرول،بجلی چور حکومت عوام کابرے طریقے سے استحصال کر رہی ہے،کوئی پوچھنے والا نہیں،پارٹی ٹکٹ ہولڈر پی پی 110ندیم غفاری،پیپلز ٹریڈر سیل کے جنرل سیکرٹری آفتاب احمد بٹ،پی ایل بی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری لال حسین راشد،ڈویڑنل و ڈسٹرکٹ میڈیا کوارڈینیٹر محمد طاھر شیخ نے کہا کہ ملک میں سلیکٹرز اور سلیکٹڈ نیازی کا راج نہیں چلے گانالائق حکومت کی وجہ سے عالمی سطح پر ملک کی جگ ہنسائی ہوئی ہے، فرشتوں کی حکومت میں عوام کو معاشی طور پر زندہ درگور کرنا کوئی گناہ نہیں سمجھا جاتا،تین سالوں میں تبدیلی سرکار نے ایسی معاشی و ملکی بر بادی کے کارنا مے سر انجام دیے ہیں کہ عام آدمی کو دن کے وقت تارے نظر آنے لگے ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایس ایف کے ڈویڑنل صدر چوھدری فیاض جگنو،رانا عمران،بشیر انصاری،علمائونگ کے سٹی صدر پرویز اکرم میدانی نے کہا کہ ?آنے والا دور انشاللہ پیپلز پارٹی کا ہو گا۔ بلاول بھٹو جمہوریت کی شمع روشن کرنے اور معاشی بحران کو مٹانے کے لیے میدان عمل میں نکل چکے ہیں۔ڈویڑنل صدر آزاد کشمیر پی پی پی فیصل آباد چوھدری خادم حسین،لیبر قومی موومنٹ کے مرکزی صدر اشفاق بٹ،رفیق عمار بھٹی،جان محمد ورک نے کہا کہ جب بھی وطن عزیز میں جمہوری عمل بہتر ہونے لگا تو سامراجی قوتیںفوجی آمریت اور سلیکٹڈ نا اہل لوگوں کا سہارا لیکر وطن عزیز کو غیر مستحکم کر دیتی ہیں۔ شہید بی بی کا بیٹا بلاول انشاللہ آئندہ عوامی قوت سے وزیراعظم پاکستان ہوگا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں