فیصل آباد،چالاک ملزم نے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر سے 97لاکھ روپے ہتھیا لئے

جمعرات 18 اپریل 2024 20:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2024ء) چالاک ملزم نے گاڑیوں کی خرید وفروخت کے کاروبار کا جھانسہ دیکر تاجر سے 97لاکھ روپے ہتھیا لئے‘ حسب معاہدہ رقم واپس کی نہ ہی منافع دیا‘ لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بنک سے کیش نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق سمن آباد کے رہائشی عامر اقبال نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم جنید نے گاڑیوں کی خرید وفروخت کا کاروبار کرنے کا کہا اور وہ اسکی باتوں میں آ گیا اور اسکو 97لاکھ روپے کی رقم دے دی تو حسب وعدہ ملزم نے منافع دیا اور نہ ہی رقم واپس کی، رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو لیت ولعل کے بعد ایم سی بی سمن آباد برانچ کا چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو کیش نہ ہو سکا۔

جس پر پولیس کو اطلاع کی تو سمن آباد پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں