چک جھمرہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا

جمعرات 18 اپریل 2024 20:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2024ء) چک جھمرہ کے علاقہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے نوجوان کو قتل کردیا، پولیس نے نعش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چک جھمرہ کے علاقہ 104 ج ب میں معمولی جھگڑے پر ملزم ذیشان نے چھریوں کے وار کر کے ولید نامی نوجوان کو قتل کر دیا، شمس آباد کا رہائشی 17سالہ ولید گھر سے دودھ لینے جا رہا تھا راستے میں کسی بات پر ذیشان عرف جانو سے جھگڑا ہو گیا، وہاں پر موجود لوگوں نے بیچ بچائو کرا دیا تاہم بعدازاں ملزم ذیشان وغیرہ نے بے عزتی تصور کرتے ہوئے طیش میں آکر چھریوں کے پے درپے وار کر کے ولید کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، مضروب کو تشویشناک حالت میں ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کےلئے ہسپتال منتقل کردی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں