نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز کراچی، لاہوراورکوئٹہ نے اپنے میچز جیت لئے

بدھ 17 اپریل 2024 20:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز کراچی، لاہور اور کوئٹہ نے اپنے میچز جیت لئے، عائشہ ظفر نے ناقابل شکست سنچری سکور کی جبکہ رامین شمیم نے عمدہ آل راؤنڈ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ نیشنل ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے روز اقبال سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی نے ملتان کو چھ وکٹوں سے ہرادیا، ملتان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 36.3 اوورز میں 116 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، گل فیروزہ 44 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔

کراچی کی طرف سے معصومہ زہرہ، ایمن انور اور عروب شاہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی نے کپتان عمیمہ سہیل کے آٹھ چوکوں کی مدد سے بنائے گئے49 رنز کی بدولت مطلوبہ سکور 24 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

(جاری ہے)

عمیمہ سہیل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔بوہڑن والی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور نے پشاور کو سات وکٹوں سے شکست دیدی۔

پشاور کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 32.5 اوورز میں 166 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اوپنر عائشہ ظفر نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 16چوکوں اور 2چھکوں کی مدد سے 108 رنز بنائے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔ عائشہ بلال نے 33 رنز دے کر 4 اور انعم امین نے 30 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔لاہور نے 31 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔دعا ماجد 66 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

کائنات حفیظ نے 61 رنز اسکور کیے۔ عائشہ ظفر پلیئر آف دی میچ رہیں۔جواد کلب کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے راولپنڈی کو دو وکٹوں سے شکست دیدی۔راولپنڈی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں صرف 80 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ماہم انیس 25 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ رامین شمیم نے 16 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔کوئٹہ نے 37ویں اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔ رامین شمیم نے بولنگ کے بعد بیٹنگ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے تین چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔تانیہ سعید نے 11 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں۔رامین شمیم کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں