سرگودھا روڑ پر موٹر سائیکل کوسٹر بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار گوالا جاں بحق

پیر 25 نومبر 2019 20:20

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 نومبر2019ء) سرگودھا روڑ پر موٹر سائیکل کوسٹر بس سے ٹکرا گئی،جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار گوالا جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پٹھان کالونی کا رہائشی 36 سال شخص یونس جو کہ دودھ بیچتا تھا ڈیرہ مہلیانوالہ سے دودھ لے کر فاروق آباد آ رہا تھا کہ نہر اپر گوگیرہ کے قریب کوسٹر سے ٹکرا گیا اورموقع پر ہی جاں بحق ہو گیا- ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر نعش کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں