فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر حادثہ ،20سالہ نوجوان جاں بحق

منگل 15 جنوری 2019 20:54

فتح جنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) فتح جنگ کوہاٹ روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں20سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا گذشتہ رات کوہاٹ روڈ پر بھال پھاٹک کے قریب سید علی عباس کاظمی ساکن بھال سیداں اپنے موٹر سائیکل پر فتح جنگ گھر جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر درخت کے ساتھ ٹکرا گئی کئی گھنٹے بعد پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس نے سڑک کے کنارے نوجوان کی لاش دیکھی تو اہل خانہ کو اطلاع کی نوجوان حادثہ کے دوران سر کی چوٹ لگنے اور زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے جانبر نہ ہو سکا ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں