آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اعجاز خان کاکڑ کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گولیاں مار کر قتل کردیا

جمعہ 2 دسمبر 2022 23:08

فاروق آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 دسمبر2022ء) آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن کے نائب صدر اعجاز خان کاکڑ کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے گولیاں مار کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ جنڈیالہ روڈ پھاٹک پر نامعلوم افراد نے نائب صدر آل پرائیوٹ سکولز ایسوسی ایشن و نجی سکول کے مالک اعجاز خان کاکڑ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے ۔فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل پر سوار ملزمان فرار ہو گئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے سے شواہد اکٹھے کر کے لاش کو ریسکیو 1122کے ذریعے پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں