آئی سی سی ون ڈے تازہ ترین رینکنگ،آسٹریلیا بدستورپہلے،جنوبی افریقہ دوسرے جبکہ پاکستان کی چھٹے نمبر پرتنزلی

منگل 20 نومبر 2007 13:51

فاروق آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار20 نومبر2007) آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ رینکنگ کے مطابق پہلے نمبرپر آسٹریلیاکی کرکٹ ٹیم ہے۔آسٹریلیانے33میچ کھیل کر4240پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ128ہے۔دوسرے نمبرپرجنوبی افریقہ نے32میچ کھیل کر3935پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 123ہے۔تیسرے نمبرپرنیوزی لینڈنے25میچ کھیل کر2843پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ114ہے۔

چوتھے نمبرپربھارت نے48میچ کھیل کر5256پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 110ہے۔پانچویں نمبرپرسری لنکا نے37میچ کھیل کر4014پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 108ہے۔

(جاری ہے)

چھٹے نمبرپرپاکستان نے28میچ کھیل کر3005پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 107ہے۔ساتویں نمبرپرانگلینڈنے35میچ کھیل کر3736پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ107ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے28میچ کھیل کر2853پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 102ہے۔

نویں نمبرپربنگلہ دیش نے26میچ کھیل کر1238پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ48ہے۔دسویں نمبرپر آئرلینڈنے8میچ کھیل کر227پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 28ہے۔اورگیارہویں نمبرپرزمباوے نے22میچ کھیل کر17پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 17ہے۔بارہویں نمبرپرکینیا نے6میچ کھیل کرصفرپوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ صفرہے۔

فاروق آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں