وزیر اعظم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے ، راجہ جہان زیب

اتوار 8 دسمبر 2019 15:20

غذر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 دسمبر2019ء) ممبر قانون ساز اسمبلی گلگت و ڈویژنل صدر پاکستان تحریک انصاف راجہ جہان زیب نے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو معاشی بحران سے ہمیشہ کے لیے نکالنے میں کامیاب ہونگے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو اپنا روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے 25 ارب کے خطیر رقم سے کامیاب نوجوان پروگرام اسکیم شروع کر ر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسکیم کے تحت گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو بھی آسان شرائط پر پانچ لاکھ تک قرضے ملیں گے اور یہ قرضے میر ٹ کی بنیاد پر دئیے جائینگے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں صلاحیتوں کی کوئی کمی نہیں ہے مگر بدقسمتی سے سابقہ حکومتوں نے منصفانہ کوئی اسکیم نہیں دی ہے ن لیگ کے دور میں یوتھ لون اسکیم سے اپنے من پسند لوگوں نواز گیا جس سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں میں مایوسی پھیل گئی

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں