غذر، ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہم شروع

پیر 22 اپریل 2019 14:35

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2019ء) ڈاکٹر عیسی خان ڈسڑک ہیلتھ آفیسر غذر نیاے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں تین روزہ پولیو مہیم شروع ہے اور سلسلے میں غذر کے 27800 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جارہا ہے پولیو مہیم کو کامیاب کرنے کے لیے 314 موبائل ٹیمیں بنایا گیا ہے جو گھر گھر جاکے پولیو کے قطرے پکائیں گے جبکہ موبائل ٹیموں اور پورے مہیم کی نگرانی کے لیے 116 ڑونل سپروائزر اور 34 ایریا انچارچ تعینات کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ ہر بار کی طرح اس بار بھی غذر کے سو فیصد بچوں کو پولیو کے قطرے پلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے اس مہیم کو کامیاب کرنے کیلیے انتظامیہ اور پولیس کا بھی تعاون شامل ہے اور تمام چیک پوسٹوں پر بھی مسافر بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جاسکیں۔

متعلقہ عنوان :

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں