گورنر گلگت بلتستان کے خلاف ہرزہ سرائی وفاق کے مینڈیٹ کو کھلم کھلا چیلنج کے مترادف ہے، عطاء الرحمان

پیر 15 جولائی 2019 20:12

غذر ۔ 15 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جولائی2019ء) نعمت شاہ ڈپٹی سابق جنرل سکریٹری پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان اور عطاء الرحمان سابق سینئر نائب صدر پی ٹی آئی گلگت ڈویژن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گورنر گلگت بلتستان کے خلاف ہرزہ سرائی اور شوشہ وفاق کے مینڈیٹ کو کھلم کھلا چیلنج کا مترادف ہے گورنر گلگت بلتستان وفاق کا نمائندہ ہے جو آئین کے تحت وفاق کی علامت ہے گورنر کی تقرری اور تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق آنے کے بعد چوک چراہوں میں چو چو کرنا عقل اور سمجھ سے بالاتر ہے پی ٹی آئی کے تمام نظریاتی کارکنوں ذمہ دار شخصیات سے مطالبہ ہے کہ ایسے تمام غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کو روکیں بصورت دیگر یہ ایک ایسا مثال بنے گا کہ کوئی بھی ذمہ دار شخص مستقبل میں اپنا قانونی اور آئینی اختیارات کو علاقے کے وسیی تر مفاد میں استعمال کرنے سے گریز کرے گا اور مستقبل میں ایسے اقدامات کا جنم کا سلسلہ جاری ہے گا جس کی وجہ سے نہ صرف گلگت بلتستان کو نقصان پہنچے گا بلکہ پاکستان تحریک انصاف کا ساکھ کو بھی نقصان ہوگا جو پارٹی کے تمام نظریاتی کو ناقابل تلافی نقصان کا باعث بنے گا۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں