غذر،انسانی حقوق کے عالمی دن پرکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی

عالمی طاقتیں کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنے کا حق دلانے میں مدد کریں، صوبائی مشیر خوراک غلام محمد

منگل 10 دسمبر 2019 16:36

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2019ء) انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع ضلعی انتظامیہ کے زہر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، صوبائی مشیر خوراک غلام محمد کی قیادت میں ریلی پی ڈبلیو ڈی ریسٹ سے شروع ہو کر سٹی پارک پر اختتام پذیر ہوئی جہاں پر وقار تقریب کا بھی اختتام کیا گیا جس میں اور تقریب مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات ، صحافیوں، وکلا، اساتذہ، علماء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،تقریب میں قومی اور آزاد کشمیر کا ترانہ بھی پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر غلام محمد نے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کا عالمی دن کشمیریوں کے نام پر پوری قوم یکجہتی کے طور پر منا رہی ہیں ، اقوام متحدہ اور عالمی طاقتیں کشمیریوں پر مظالم کیخلاف ایکشن لیں اور کشمیری مسلمانوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق آزادی سے زندگی گزارنے کا حق دلانے میں مدد کریں ۔

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں