غذر ، سب ڈویژن یاسین میں بھی یوم یکجہتی کشمیر قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

اتوار 5 فروری 2023 19:10

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 فروری2023ء) ملک بھر کی طرح سب ڈویژن یاسین میں بھی پانچ فروری یوم یکجہتی کشمیر کے مناسب مقامی انتظامیہ کی زیر سرپرستی بوائز ہائی سکول طاوس یاسین میں منعقد ہوا جسکی صدارت ہیڈ ماسٹر میر غیاث تھے اجلاس میں ڈی ڈی او حسین بہادر مہمان خاص کی حثیت سے شریک ہوئے انکے ساتھ دیگر معزز مہمانان نائب تحصیلدار میرزا ولی صدر عوامی ایکشن کمیٹی بہادر آمان شاہ ایس ڈی پی او یاسین میر ولی کے علاؤہ سول سوسائٹی اور سکول کے بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لی جس میں ہائی سکول طاوس سے طاؤس چوک تک ریلی نکالی گئی ریلی میں سکول کے بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری بہن بھائیوں کے پر ہونیوالے ظلم و بربریت کے خلاف مختلف نعریں درج تھے اس موقعے پر کشمیر بنے گا پاکستان،ہم لے رہنگے آذای،مودی سرکار مردہ باد انڈین فوج مردہ باد اور افواج پاکستان کی نعروں سے وادی کی فضا گونج اٹھا اس طرح سینکڑوں افراد پر مشتمل ریلی واپس ہائی سکول کے گراؤنڈ میں داخل ہوگیا اور پروقار اجلاس کی شکل اختیار کرلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری بہن بھائیوں کے اوپر ہونے والے مظالم پر مفصل انداز میں روشنی ڈال دی اس موقعے پر مہمان خصوصی حسین بہادر نے کہا کہ ہم بحثیت قوم اپنے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور جب اور جہاں ہماری قربانیوں کی ضرورت ہوگی ہم اپنے تن من دھن سب کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کیلئے قربانی کیلئے کرینگے۔

(جاری ہے)

اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹر ریاض احمد نے کہا کہ انڈین سرکار اپنے کردار پر نظر ثانی کریں اور کشمیر پر ظلم کا سلسلہ بند کرے ہمارے خاموشی کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں ضرورت پڑنے پر گلگت بلتستان کا ہر شہری لالک جان شہید نشان حیدر کا کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔\378

غذر میں شائع ہونے والی مزید خبریں