گھوٹکی، پنو عاقل میں چچا ، بھتیجے كو قتل کردیا گیا

منگل 2 نومبر 2021 14:37

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2021ء) پنو عاقل کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے چچا   اور بھتیجے كو قتل کردیا ۔ ترجمان گھوٹکی پولیس کے مطابق پنو عاقل کینٹ تهانہ  کی حدود میں اندھڑ برادری  کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ذبیح الله اور اس کے بھتیجے عبدالجبار كو  اس قوت قتل کردیا جب وہ  شہر سے اپنے گاؤں جا رہے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ  واقعہ میں ملوث ایک ملزم محمد قاسم كو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں