گھوٹکی،مسلح قبائلی تصادم میں 6افراد جاں بحق

دو قبائل کے درمیان تصادم کا شاخسانہ ہے، پولیس حکام

ہفتہ 20 جنوری 2024 16:47

گھوٹکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2024ء) سندھ کے شہر گھوٹکی میں سرحد تھانہ کی حدود گنگی کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے 6افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق مسلح افراد نے سرحد تھانے کی حدود کے گائوں مسکان سائوند میں مخالفین پرجدید اسلحے سے فائرنگ کی۔ فائرنگ کا واقعہ دو قبائل سائوند اور سندرانی کے درمیان تصادم کا شاخسانہ ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دیرینہ دشمنی پردونوں قبائل آمنے سامنے آ گئے، فائرنگ کے نتیجے میں چھ افراد قتل ہوگئے جبکہ پانچ افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

4زخمیوں کی حالت تشویشناک بتای جارہی ہے۔پولیس حکام کے مطابق سندرانی قبال کے مسلح افراد نے ساوند قبال کے ڈیرے پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں قبائل میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ کے بعد علاقے میں سخت کشیدگی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔

پولیس کے مطابق ۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔جاں بحق ہونے والوں میں امیر بخش، فیض محمد، شیر علی، نصیب ملک،عبدالرحمان اور علی رضا شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں حبیب اللہ اور اربیلو شامل ہیں۔ہلاک ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔فائرنگ کی اطلاع ملنے پر پولیس پہنچ گئی ۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں