گھوٹکی، کچے سے 3 پولیس اہلکار اغوا

جمعرات 25 جنوری 2024 19:07

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2024ء) سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈاکوئوں نے 3 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔پولیس کے مطابق رونتی کچے کے پولیس اہلکار چوکی سے واپس آرہے تھے کہ انہیں اغوا کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ایس پی کی قیادت میں نفری رونتی کے علاقے پہنچ گئی ہے۔پولیس کے مطابق مغوی اہلکاروں کی تلاش کے لیے اوباڑو، ڈھرکی اور میرپور ماتھیلو تھانے کی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں