گھوٹکی، ڈاکوؤں سے خدشات، پولیس کی الیکشن میں فوج کی تعیناتی کی درخواست

جمعہ 26 جنوری 2024 14:32

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2024ء) گھوٹکی پولیس نے الیکشن میں فوج کی تعیناتی کے لیے اعلیٰ افسران کو خط لکھ دیا۔ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران نے ڈی آئی جی کو خط لکھ کر علاقے میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا اور الیکشن کے دوران فوج تعیناتی کی درخواست کی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی نے خط میں لکھا کہ انتخابات میں امن و امان قائم کرنے کیلئے فوج کی تعیناتی ناگزیر ہے کیونکہ ماضی میں کیے گئیگرینڈآپریشن کے مثبت نتائج نہیں ملے، ڈاکو شہریوں کو سکھر ملتان موٹروے سے اغوا کررہے ہیں۔

خط میں کہا گیا کہ شر اور جاگیرانی گینگ ریاست کو کمزور کررہے ہیں، مزاحمت پرڈاکو شہریوں کو قتل کردیتے ہیں اور متعدد پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے ہیں، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف وہراس ہے۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں