گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے لاپتہ ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف

مسلح ڈاکوؤں نے دو روز قبل قومی شاہراہ کیڈٹ کالج کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ کرکے دو افرادکواغواکیاتھا

جمعرات 14 مارچ 2024 17:43

گھوٹکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مارچ2024ء) گھوٹکی میں قومی شاہراہ سے دو روز سیلاپتہ ہونے والے ڈرائیور اور کلینر کے اغوا کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ڈرائیوراورکلینرکیافراد کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مغوی علی رضا شاہ کے بھائی حیدر رضا کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیوراورکلینر منی ٹرک میں کراچی سے پنجاب جارہے تھے، ڈاکو شہزاد اور ساتھیوں نے قومی شاہراہ سے علی رضا اور مدثرآرائیں کو اغوا کیا۔پولیس نے بتایاکہ مسلح ڈاکوؤں نے دو روز قبل قومی شاہراہ کیڈٹ کالج کے قریب گاڑیوں پر فائرنگ کرکے دو افرادکواغواکیاتھا۔

گھوٹکی میں شائع ہونے والی مزید خبریں