وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کی زیر صدارت اوریک ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس

ہفتہ 2 مارچ 2024 18:21

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2024ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کی زیر صدارت اوریک ایڈوائزی کمیٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وائس چانسلر کے ہمراہ ایڈوائزری کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلاف ٹو پراجیکٹ میں جامعہ قراقرم کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کا جائزہ لیاگیااور یو این ای ڈی پی کی جانب سے گلاف ٹو پراجیکٹ میں جامعہ قراقرم کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر مزید سات تحقیقی پراجیکٹ دئیے گئے۔

اجلاس میں ان سات تحقیقی پراجیکٹ کو بہترین انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے ترتیب وترکیب واضح کرنے کے امور پر تفصیلی غوروخوض کیاگیا۔اس سے قبل وائس چانسلر نے کے آئی یو سکول آف پروفیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ کنٹینیونگ ایجوکیشن میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں مختلف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کورسز شروع کرنے اور پہلے سے جار ی کورسز کا جائزہ لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

گلگت میں شائع ہونے والی مزید خبریں