لیکشن ملتوی کر نے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن جائینگے ،ْ بلاول بھٹو زر داری

خوف کا ماحول پیدا کر کے انتخابی مہم روکنے کی سازش ہے ،ْ پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے ،ْ اقتدار میں آکر عمل در آمد یقینی بنائینگے ،ْکالعدم تنظیموں کو انتخابات کی اجازت دے کر جمہوریت کی توہین کی گئی ہے ،ْخطاب

منگل 17 جولائی 2018 19:21

لیکشن ملتوی کر نے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن جائینگے ،ْ بلاول بھٹو زر داری
اسلام آباد /گوجر خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کر نے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن جائینگے ،ْ خوف کا ماحول پیدا کر کے انتخابی مہم روکنے کی سازش ہے ،ْ پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے ،ْ اقتدار میں آکر عمل در آمد یقینی بنائینگے ،ْکالعدم تنظیموں کو انتخابات کی اجازت دے کر جمہوریت کی توہین کی گئی ہے۔

منگل کو بھارہ کہو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ ۔ پیپلز پارٹی نے غریبوں کیلئے متعدد پروگرام شروع کیے ،ْ پیپلز پارٹی نے اپنی پالیسیوں سے 8لاکھ خاندانوں کو غربت سے نکالا، پیپلز پارٹی ہمیشہ عوام کو روزگار دینے کو ترجیح دیتی ہے، پیپلز پارٹی اپنے منشور کے تحت روزگار کے مواقع پیدا کریگی ،ْ خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے بلاسود قرضے دیں گے، پیپلز پارٹی کے عوامی نمائندے ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے ہیں، جو وعدے کررہا ہوں ،ْ انہیں پورے کرکے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اس ملک کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غربت کا مقابلہ کیا، شہید بی بی کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کیلئے نکلا ہوں ، غریب طبقے کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام متعارف کرایا، ہم بے گھر افراد کو گھر دیں گے۔ گوجر خان میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زر داری نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کی ہر کوشش کے سامنے دیوار بن جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ خوف کا ماحول پیدا کر کے انتخابی مہم روکنے کی سازش ہے ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عملدرآمد کیا جاتا تو آج حالات مختلف ہوتے ۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا منشور انقلابی ہے ،ْاقتدار میں آ کر عمل درآمد یقینی بنائیں گے ،ْملک قوم کی حالت بدل جائیگی۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ 25 جولائی کو عوام خوف کو شکست دینے کا عزم لے کر پولنگ اسٹیشنز کا رخ کریں اور دہشت گردوں کو شکست دیں ۔

بلاول بھٹو نے کہاکہ گوجر خان ہم سیاست میں محبت کے قائل ہیں ،ْکچھ لوگ نفرتوں کو پروان چڑھانے میں مصروف ہیں ،ْجو آج بو رہے ہیں کل کاٹنے کی زمہ دار بھی وہی ہونگے۔بلاول بھٹونے کہاکہ سیاست میں بازاری زبان استعمال کرنے والے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہے ہیں۔بلاول بھٹو نے کہاکہ ن لیگ اور پی ٹی آئی سے نظریاتی اختلاف ہے دونوں کا منشور ایک ہے انہوںنے کہاکہ کالعدم تنظیموں کو انتخابات کی اجازت دے کر جمہوریت کی توہین کی گئی ہیانہوںنے کہاکہ جو بھی حکومت بنائے گا اسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑیگا۔

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں